ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ کا ترقیاتی اسکیموں پر کام تیز کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ کنسلٹنٹ ایجنسی کو 2روز میں باقی مجوزہ تر قیا تی سکیموں کے ڈیزائن مکمل کر کے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈویلپمنٹ ریویو پراگریس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک جاری ترقیاتی سکیموں پر طے کردہ سپیسی فیکیشن کے مطابق کروائے اور وہ خود اس کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ آئندہ ایک ہفتے بعد ہونے والی میٹنگ میں کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک رواں ہفتہ میں ہونے والی تعمیراتی کاموں کی پراگریس رپورٹ جمع کروائے گی جس میں واضح ہونا چاہئے کہ ایک ہفتے میں کتنا تعمیراتی کام ہوا ہے اور اس کا معیار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کو فل سپیڈ کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ تمام سکیمیں مقررہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کی جا سکیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والی پائپ لائنز منظور شدہ ڈیزائن اور معیاری میٹریل کے ساتھ تیار کردہ ہوتاکہ شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں