ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی قرار

کراچی(بیوروچیف) سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لئے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔سی ای او ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج ہیں کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی نہیں نکلی۔رواں سال 32ہزار 424طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، ٹیسٹ میں پاس ہونے کیلئے 50 فیصد نمبر ڈینٹسٹری جبکہ 55فیصد نمبرز ایم بی بی ایس کے لئے درکار تھے۔سندھ بھر میں 14ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد نمبر لئے جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبر لئے۔اس کے علاوہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں۔ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں