62

ایندھن کی کمی ، مالی بحران ، PIA کی پروازیں منسوخ

کراچی (بیوروچیف)ایندھن کا بحران یا انتظامی مسائل، قومی ایئر لائن کی8پروازیں تاحال منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے تربت کی پروازیں پی کے501اور پی کے502منسوخ کر دی گئیں۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 اور لاہور سے کراچی کی پی کے 303، کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور واپسی کی پی کے 311، کراچی سے اسلام اباد کی پی کے 368 اور واپسی کی پی کے 369 بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی بیرونِ ملک متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247 کی روانگی میں پونے 8 گھنٹے جبکہ دبئی کراچی کی پرواز پی کے 208 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔اس کے علاوہ لاہور سے ریاض کی پرواز پی کے 725 کی روانگی میں 9 گھنٹے 25 منٹ اور جدہ اسلام اباد کی پرواز پی کے 742 کی آمد میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی ہے۔پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات ہیں، ایندھن کی فراہمی کی مد میں 2 کروڑ روپے ادا کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد اہم روٹس کی پروازوں کو ایندھن ملنے لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں