59

اینٹی نارکوٹیکس فورس کی فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹیکس فورس نے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس کو اطلاع ملی تھی کہ فیصل آباد سے دوبئی جانیوالی پرواز کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات دبئی سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس پر اے این ایف نے اے ایس ایف کے ہمراہ ائیرپورٹ پر مسافروں کی تلاشی لیتے ہوئے چک55 شمالی سرگودھا کے محمد افضل کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ کے خفیہ خانوں سے ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی۔ 5 کلوہیروئن اور آئس برآمد ہونے پر مذکورہ مسافر کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں