اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں خواتین کے مسائل حل کئے جارہے ہیں

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ ماہ جنوری میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو مختلف 35سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران گھریلو تشدد،لڑائی جھگڑے,،میاں بیوی کے لڑائی جھگڑ ے کی20درخواستیں موصول ہوئیں۔ ایک ماہ میں ہراسمنٹ10، لین دین و دیگر معاملا ت کی 15 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ تمام درخواستوں پر خواتین کے مسائل کو حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے حل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں