اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

لندن (سپورٹس نیوز)انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ٹرافی کی گرینڈ لانچنگ گزشتہ دنوں ہونا تھی، جو طیارہ حادثے کے باعث ملتوی کردی گئی۔ویب سائٹ کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے بورڈز نے باہمی مشاورت سے تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں