این ایل سی کے زیر اہتمام سرمائی کھیلوں کے مقابلے

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) این ایل سی کے زیر اہتمام پھنڈرسرمائی کھیلوں کے مقابلے میں خواتین کی ٹیم پھنڈر ٹرائوٹس نے یاسین جانباز کو شکست دے کر آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی جبکہ مردوں کے آئس ہاکی مقابلے میں پھنڈر ٹرائوٹس نے جی بی سکائوٹس کو زیر کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ این ایل سی نے پھنڈر ونٹر سپورٹس کلب اور غذر سپورٹس نیٹ ورک کے اشتراک سے ان کھیلوں کا انعقاد کیا جس کامقصد خطے میں روایتی کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ گلگت بلتستان کے علاوہ ملک بھر کے دیگر حصوں سے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ کھیلوں کے اس میلے نے مقامی لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں بھی پیدا کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں