147

این اے 105 کا معرکہ ، چوہدری امجد وڑائچ گروپ کی حمایت سے اسامہ حمزہ MNA منتخب

گوجرہ (نامہ نگار) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ سیاسی میدان میں پاکستان کے کسی بھی شہر سے پیچھے نہیں ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے105پرسیاست سے گہری دلچسپی رکھنے والی شخصیات کی ہمیشہ نظر رہی ہے۔8 فروری 2024کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدواراسامہ حمزہ 138194ووٹ حاصل کر کے30354کی لیڈ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے چوہدری خالد جاوید وڑائچ107840 ووٹ حا صل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔اگر بات کی جائے گوجرہ کے سیاسی پس منظر کی تو 1985کے عام انتخابات میں ایم حمزہ مرحوم غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے 1988 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے حاجی محمد اسحاق ممبر قومی اسمبلی بنے جس کے بعد 1990،1993 اور1997کے انتخابات میں مسلم لیگ ن سے ایم حمزہ نے مسلسل تین مرتبہ کامیابی حاصل کی جس سے ایم حمزہ کو گوجرہ سے چار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو نے کا اعزازحاصل رہااور وہ دو مرتبہ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کے عہدہ پر فائز رہے۔ 2013 اور2018 میں مسلسل دو مرتبہ چوہدری خالد جاوید وڑائچ ن لیگ کے ٹکٹ پرحلقہ این اے 111 رکن قومی اسمبلی رہے۔صوبائی حلقہ سے 1985میں آزادامیدوارچوہدری سجاد چیمہ، 1988 میں پاکستان پیپلز پارٹی سے محمدخالد ملک(سابق صوبائی)، 1990میں آئی جے آئی سے چوہدری امجد علی وڑائچ۔1993 اور 1997میں آزادامیدوار چوہدری خالد جاوید وڑائچ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو ئے۔ 2002۔2008ور2013سے چوہدری بلال اصغر وڑائچ مسلسل تین مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو ئے۔مسلم لیگ ن کی طرف سے2018میں چوہدری خالد جاوید وڑائچ ممبرقومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی منتخب ہو ئے اورجو بعدازاں چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی طرف سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے پرضمنی الیکشن میں چوہدری بلال اصغروڑائچ آزادحیثیت میں چوتھی مرتبہ ایم پی اے منتخب ہو ئے اور جنہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔اورصوبائی وزیر بنے۔جو بعدازاں عمران خان کی طرف سے پنجاب اسمبلی تحلیل کر نے میں 186واں ووٹ ڈال کر گولڈن ووٹکے نام سے پاکستان کی سیاست میں شہرت پائی۔جبکہ2024کے انتخاب میں اب حلقہ پی پی119سے چوہدری بلال اصغروڑائچ کوپی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ٹکٹ جاری نہ ہو نے پر الیکشن سے دستبردارہو ئے اورپارٹی سے وفا داری نبھاتے ہو ئے پی ٹی آئی کے امیدواروں اسامہ حمزہ اورچوہدری احسن احسان گجر کی حمایت کا اعلان کیااور اپنے آبائی حلقہ پی پی119سے کسی بھی امیدوارکی حمایت نہ کی اور اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوارچوہدری اسد زمان چیمہ نے78105ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے صاحبزادے اورمسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عقبہ علی وڑائچ 52731ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جنرل پرویزمشرف دور میں چوہدری امجد علی وڑائچ ایم این اے،چوہدری بلال اصغروڑائچ ایم پی اے اور چوہدری خالد جاوید وڑائچ تحصیل ناظم کے منصب پر فائز رہے اور اور چوہدری امجد علی وڑائچ کاگھرانہ حقیقی طور پر سیاسی گھرانہ بن گیا۔8فروری 2024کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے قائدین کی جانب سے گوجرہ میں حلقہ این اے105 ایم این اے کا ٹکٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ،حلقہ پی پی119کا ٹکٹ عقبہ علی وڑائچ جبکہ پی پی حلقہ120کا ٹکٹ حاجی عبدالقدیراعوان کو دیا گیااس حلقہ سے حاجی عبدالقدیر اعوان دو مرتبہ قبل ازیں ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی اہلیہ اورسابق ڈسٹرکٹ چیئرمین فوزیہ خالد وڑائچ نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ یہاں سے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری احسان الحق گجر مرحوم کے صاحبزادے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوار چوہدری احسن احسان گجر66490ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے ان کے مدمقابل فوزیہ خالد وڑائچ نے 24547اور تیسرے نمبر پر آنے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی عبدالقدیر اعوان نے 24482ووٹ لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں