24

این اے 85سے عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرینگے

سرگودھا (بیوروچیف) 8فروری کو حلقہ این اے 85 سے کامیابی حاصل کرکے ثابت کرینگے کہ عوام آج بھی ہم سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی محبت وہ پہلے کرتے تھے مخالفین کو منہ کی کھانا پڑیگی اور انشاء اللہ جیت ہماری ہی ہوگی ہم عوام کیساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار برائے ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو فروغ دیا ہے اور انشاء اللہ خدمت کا مشن آئندہ بھی جاری رہے گا ہمیں اقتدار یا پیسے کی حوس نہیں ہے ہمیں غرض ہے تو عوامی مسائل کے حل کی ہے یہی ہمارے خاندان کی روایت ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اس روایت کو جاری رکھیں گے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ انشاء اللہ 8فروری کو عوام کامیاب کروا ثابت کرینگے کہ عوام نے مخالفین کو مسترد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں