58

این اے 93کا معرکہ، غلام محمد لالی کا میاب ، غلام عباس نسوآنہ کو شکست

چنیوٹ (جاوید اقبال سے) ضلع چنیوٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 93میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار41 ہے یہ حلقہ زیادہ تر دیہی حلقہ ہے یہاں پر ووٹرز زیادہ پارٹی کی بجائے شخصیاتی رحجان رکھتے ہیں اس حلقہ میں مذہبی ووٹرز کی بھی بڑی تعداد موجود ہے اس حلقہ کی مشہور برادریوں میں سید۔ لالی، جپہ، چدھڑ، نسوانہ، ہرل،سپرا اور بھروانہ برادری شامل ہے اس حلقہ میں 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار غلام محمد لالی81 ہزار504 ووٹ لیکر ایم این اے منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار غلام عباس نسوانہ 64 ہزار 359 ووٹ لے سکے کی مشہور برادریوں میں سید۔لالی، جپہ، چدھڑ، نسوانہ، ہرل، سپرا اور بھروانہ برادری شامل ہے’ الیکشن کے ابتدا میں یہ تاثر تھا کہ غلام محمد لالی اور غلام عباس نسوانہ میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا لیکن رزلٹ کے نتائج نے بالکل حیران کر دیا۔ 2024 کے الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار غلام محمد لالی، آزاد امیدوار غلام عباس نسوآنہ، مسلم لیگ ن کے محمد رضا شاہ، غلام بی بی بھروانہ سمیت دیگر امیدوار میدان میں اترے اس مرتبہ بھی اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار غلام محمد لالی 94 ہزار 255 ووٹ لیکر ایم این اے منتخب ہوئے جبکہ آزاد امیدوارغلام عباس نسوآنہ 59 ہزار 901 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد رضا شاہ صرف 13ہزار 485 ووٹ ہی حاصل کر سکے اس حلقہ کے مسائل میں بھی پینے کا صاف پانی،سڑکوں کی خستہ حالی اور صحت کی سہولیات اس حلقہ کے اہم مسائل ہیں اب دیکھنا یہ کہ اس مرتبہ کامیاب ہونے والے امیدوار کس حد تک عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں