57

این اے 95میں سیدہ ہما بتول کی انتخابی مہم نے دھوم مچا دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سرگرم کارکن،چیئرمین فیسکو بورڈآف ڈائریکٹرملک تحسین اعوان نے این اے 95کے عوام کی مشاورت سے اپنی اہلیہ سیدہ ہما بتول کوالیکشن لڑانے کا اعلان کردیا۔سیدہ ہما بتول کے بطور امید وار این اے95سامنے آنے پرحلقہ کے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بدولت فیسکو میں گرانقدرخدمات سرانجام دیں۔علاقہ کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے مصروف عمل ہیں۔قبل ازیں قومی اسمبلی سے حلقہ این اے 95سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی ان پراعتماد کا اظہار کیا تھا۔تاہم چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان نے حلقہ این اے 95کے مختلف دیہاتوں کے عوام سے بھرپورمشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے ملک تحسین اعوان کی اہلیہ سیدہ ہمابتول کواین اے 95سے الیکشن لڑنے کاا علان کیا ہے جسکو حلقہ کی عوام سے بھرپورپذیرائی مل رہی ہے ۔امیدوار قومی اسمبلی سیدہ ہما بتول نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2024ء میں کامیاب ہوکر حلقہ کی تعمیروترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت بھی حلقہ این اے 95سے پرانے سیاستدانوں کی جگہ نئے امیدوار کوپارٹی ٹکٹ دینے کا عندیہ دیا ہے اورملک تحسین اعوان کی اہلیہ سیدہ ہما بتول کو موزوں ترین امیدوارقرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں