44

این اے97 میں سب سے زیادہ ووٹ مسترد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)8فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے97 میں سب سے زیادہ ووٹ مسترد ہوئے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے97 میں مجموعی طور پر 9474 ووٹ مسترد ہوئے، جبکہ مذکورہ حلقہ میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سعد اﷲ کو 72614 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی گوہر بلوچ کو 70311 ووٹ ملے اور جیتنے والے امیدوار سعد اﷲ کو 2303 ووٹ کی برتری حاصل۔ جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہمایوں اختر خان 30435 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں