این جی اوز کو 1ہفتہ میں رجسٹریشن کروانے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومتِ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ صوبہ بھر میں کام کرنے والی تمام این جی اوزکو ایک ہفتے کے اندر پنجاب چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی۔اس ضمن میں 5 ستمبر تک رجسٹریشن نہ کروانے والی انجمنوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اور ان کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کے مطابق ہر رجسٹرڈ انجمن کا پنجاب چیریٹی ایکٹ2018 کے تحت پنجاب چیریٹیز کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔انجمنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سالانہ فہرست عہدیداران، آٹ رپورٹ اور کارکردگی رپورٹ فوری طور پر دفتر رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز میں جمع کرائیں اور اس کے بعد کمیشن کے ویب پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔ یہ اقدام صوبے میں فلاحی اور رفاہی اداروں کی شفافیت، کارکردگی کی جانچ اور نگرانی کو موثر بنانے کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد کسی بھی قسم کی مہلت نہیں دی جائے گی اور غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں