ایوارڈ شو کے بعد تمنا بھاٹیہ ہجوم میں پھنس گئیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے گانے آج کی رات اور کترینہ کیف کے مقبول ٹریک شیلا کی جوانی اور کالا چشمہ سمیت دیگر پر پرفارم بھی کیا۔ تقریب کے بعد جب اداکارہ ایونٹ کے مقام سے باہر نکل رہی تھیں تو پرجوش مداحوں کے ایک بڑے ہجوم نے انہیں گھیر لیا جو ان کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے بے تاب تھے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ہجوم میں پھنسنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس واقعے نے تمنا بھاٹیہ کے مداحوں میں ان کی حفاظت اور سیکیورٹی کے واضح فقدان کے بارے میں تشویش پیدا کر دی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں