61

ایوانِ صدر میں ایک فائل آخر کیسے چلتی ہے؟

کیا صدر کے دستخط کے بغیر کوئی بل قانون بن سکتا ہے؟وزارتوں یا دیگر اداروں سے صدر کے پاس دستخط کے لیے پہنچنے والی فائلز میں کئی تکنیکی مسائل ہوسکتے ہیں جنہیں پورا کرنے کے لیے ایوان صدر کے عملے اور متعلقہ وزارتوں کے درمیان خط و کتابت جاری رہتی ہے۔البتہ قومی اسمبلی یا سینیٹ سے پارلیمانی امور کا ذیلی محکمہ متعلقہ بل کو پہلے پرائم منسٹر ہاوس بھیجتا ہے جہاں سے یہ بل صدر کو بھیجا جاتا ہے۔آئین کے آرٹیکل 75 میں کسی بھی بل پر صدر کے دستخط ہونے اور نہ ہونے کی صورت میں لائحہ عمل درج ہے۔ آئین کے اس آرٹیکل کے مطابق صدر کے پاس جب بھی کوئی بل جاتا ہے تو ان کے پاس دو راستے ہیں، ایک تو یہ کہ وہ اس بل کو منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کر دیں اور یوں یہ ایکٹ ایک قانون بن جاتا ہے۔دوسرا آپشن یہ ہے کہ وہ اس پر دستخط نہ کریں اور اسے ترامیم کی درخواست کے ساتھ واپس پارلیمان بھیج دیں۔خیال رہے کہ یہ سب کرنے کے لیے صدر کے پاس 10 دن کا وقت ہوتا ہے۔ اور منی بل کے علاوہ کوئی بھی بل واپس بھجوایا جا سکتا ہے۔اسی شق میں آگے چل کر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب صدر یہ بل دستخط کے بغیر واپس بھیج دیں تو یہ بل اب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جہاں اس پر مزید بحث ہوگی۔اکثریتی ووٹ سے منظور ہونے کے بعد اب یہ بل ایک بار پھر وزیراعظم ہاوس سے ہوتا ہوا ایوان صدر پہنچے گا۔ مشترکہ اجلاس سے آنے والے اس بل پر صدر کو دس دن کے اندر دستخط کرنا ہوتے ہیں اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں 10 دن کے بعد یہ بل خودبخود ہی قانون میں تبدیل ہوجاتا ہے اور صدر کے دستخط کی ضرورت نہیں رہتی۔پاکستان میں قانون سازی کے لیے کیا صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں اور اگر صدر کوئی بھی قانونی راستہ اختیار نہ کریں تو کیا کوئی بل خود ہی قانون بن جاتا ہے؟ان سوالوں کا جواب دینے سے پہلے ذرا یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ایوانِ صدر میں ایک فائل آخر چلتی کیسے ہے۔ایوانِ صدر سے وابستہ رہنے والے ایک سابق افسر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ پرائم منسٹر ہاوس اور پریزیڈنسی یعنی ایوانِ صدر کا اسٹاف دو ڈپارٹمنٹس میں منقسم ہوتا ہے۔ان میں سے پہلا ڈپارٹمنٹ انٹرنل ونگ کہلاتا ہے جس کی سربراہی صدر اور وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کرتا ہے۔ ملٹری سیکرٹری عموما ایک ون سٹار فوجی افسر ہوتا ہے، جسے بریگیڈیئر کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں