112

ایوب کالونی گلی نمبر 13 کے کونے پر لگا بجلی کا کھمبا رہائشی افراد کیلئے خطرہ بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایوب کالونی گلی نمبر 13کے کونے پر لگا بجلی کا کھمبا رہائشیوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گیا’ بجلی کی تاریں خطرناک صورتحال اختیار کر گئیں’ بجلی کی کرنٹ کی یہ تاریںگلی میں کھیلنے والے معصوم بچوں کیلئے وبال جان بن گئیں’ والدین نے اپنے بچوں کو گھروں میں محسور کر لیا’ اجنبی راہ گیر بھی ان بجلی کی ننگی تاروں کی زد میں آنے لگے اور لوگوں کا گلی سے گزرنا محال ہو گیا’ اہل محلہ ایوب کالونی گلی نمبر13 کے رہائشیوںمیاں اختر محمود محمود الحسن محمد طاہر محمد اسامہ ملک مقصود الحسن حاجی عبد الرزاق مرزا عبدالمجید حاجی شفیق حاجی عبد الحفیظ محمد ندیم محمد جعفر نے بارہا واپڈا حکام سے رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا مگر ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہمارا مسئلہ حل نہیں ہو رہا اور ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی’ اہل محلہ ایوب کالونی گلی نمبر13 کے رہائشیوں نے واپڈا حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو ہم واپڈا حکام پر ایف آئی آر دیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں