ایوب کھوسو کا ماضی کے یادگار تجربے کا تذکرہ

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر فنکار ایوب کھوسہ نے اپنے ماضی کے ایک یادگار مگر مشکل تجربے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔چار دہائیوں پر محیط فنی سفر رکھنے والے ایوب کھوسو کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔ ان کا شمار ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مضبوط اور سنجیدہ کرداروں سے اپنی منفرد شناخت بنائی۔حال ہی میں وہ ایک نجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے 1990 کی دہائی کے مقبول ڈرامہ سیریل دشت کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات شیئر کیے۔دشت کو اس کے مضبوط اسکرپٹ، مکالموں اور ثقافتی نمائندگی کی وجہ سے پاکستانی ڈراموں کی تاریخ کے اہم اور کلاسک ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔اس ڈرامے میں ایوب کھوسو اورعتیقہ اوڈھو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جنہیں ناظرین نے بے حد سراہا۔ جبکہ دیگر اداکاروں میں نعمان اعجاز، اسد ، رشید ناز اور عابد علی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں