ایپسٹین فائلز تنازع’ بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز میں بڑی کمی

واشنگٹن (شوبز نیوز) شوہر جیزی کا نام ایپسٹین فائلز کے نام سے لیک ہونے والے دستاویز میں سامنے آنے کے بعد سے امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد اچانک گرنے لگی ہے۔ ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی45سالہ بیونسے کا اس تنازع سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تاہم اس کے باوجود آن لائن ردعمل کا اثر ان پر بھی پڑا ہے۔ سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ شدت اختیار کر چکا ہے اور ایپسٹین فائلز میں شامل ناموں سے وابستہ ہر فرد توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔بیونسے کے شوہر جیزی نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں