4

ایڈز فری پاکستان کیلئے متحد ہو کرآگے بڑھیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن ڈاکٹرمعروف وینس نے کہاکہ صحت کا تخفظ بنیادی شہری حقوق میں شامل ہے،تمام شہری بالخصوص کمزور اور محروم طبقات تک بیماریکی روک تھام، تشخیص، علاج و نگہداشت کی مساوی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے معاشرے میں اس بیماری سے وابستہ بدنامی اور متاثرہ افراد سے امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے جتماعی کاوش وقت کی اہم ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے اور بالخصوص ایڈز کے علاج میں ترقی کے باوجود اسکی عوامی سطح پر تشخیص، علاج تک رسائی اورعوامی آگاہی کے حوالے سے ابھی کام کرنے کی بہت گنجائش موجود ہیں،ہمیں اجتماعی طور پر ان چیلنجز کا ہمدردانہ اور سنجیدہ رویہ کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا،مجموعی طور پر انسان دوست رویہ، نظام صحت کی جدت اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری سے ہی ہم ایچ آئی وی کے طرف اپنے ردِ عمل کو مضبوط، جامع اور موثر بنا سکتے ہیں نہوںنے کہاکہ ایڈز کے عالمی دن پر آئیے تجدید عہد کریں کہ کوئی بھی سماجی، معاشرتی، معاشی یا انتظامی رکاوٹ اس بیماری کے خلاف ہماری جنگ کی راہ میں حائل نہیں ہوگی اور ہم مل کر ایڈز سے مقابلہ کی حکمت عملی کو جامع، اورمزید مؤثر بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ایڈز فری پاکستان کیلئے آئیے متحد ہو کر ہمدردانہ رویہ اور امید کے ساتھ آگے بڑھیں تا کہ ہر فرد کو تندرست، صحت سے بھرپور اور عزت و وقار کی زندگی میسر آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں