ایڈوائزر محتسب پنجاب 22 جنوری کو عوامی شکایات سنیں گے

سرگودھا (بیورو چیف) ایڈوائزر محتسب پنجاب، ریجنل آفس سرگودھا محمد الیاس گل عوامی خدمت پروگرام کے سلسلے میں 22 جنوری 2026 بروز جمعرات میونسپل کمیٹی شاہ پور دفتر میں عوامی شکایات سنیں گے اور معززینِ شہر و تحصیل افسران سے ملاقات بھی کریں گے۔ عوامی خدمت پروگرام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور مقام پر اپنی شکایات کے اندراج کے لیے شرکت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں