ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا ایف ڈی اے سٹی کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے ایف ڈی اے سٹی کا دورہ کیا اور وہاں تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر/ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں نے انہیں ایف ڈی اے سٹی کے لے آٹ پلان، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی صورت حال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میاں اظہار الحق ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سرکاری شعبے میں اس باوقار اور با کفایت ہاسنگ سکیم کی مزید ترقی کے لئے وضع کردہ جامع حکمت عملی پر مثر انداز میں عملدرآمد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے بقایا جات کی تیز رفتار وصولی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دیرینہ نادہندگان الاٹیز کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کریں۔ انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں قائم ون ونڈو کانٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پراپرٹی کی ٹرانسفر سمیت درخواست گزاروں کو فراہم کی جانیوالی دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں