ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا سول ڈیفنس کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے سول ڈیفنس آفس کا دورہِ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ کو ملنے والے جدید ترین آلات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سول ڈیفنس ٹیم کی طرف سے غیر قانونی آئل و گیس کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائیوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں ایل پی جی اور آئل کا کاروبار کرنیوالے 230 مقامات کی انسپیکشن کی اور آئل کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 10 اشخاص کیخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرا کے 36 ?ئل شاپس سیل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں