ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو کر کام کریں گراں فروشوں کے خلاف بلا تفر یق کاروائیاں جاری رکھی جائیں کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانے اور ایف آئی آر کا اندراج کرکے گرفتار کیا جائے تاکہ مقر ر کر دہ ریٹس پر تمام اشیاخوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح چوہدری نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں کسی بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں