چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ اشیا کی بولی، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سے اشیا کی رسد و ترسیل بارے دریا فت کیا،پھڑیوں سے ملاقات کی اور ریٹس کے بار ے میں دریافت کیا، وائلیشن کرنے والے آڑھتی کے خلاف کاروائی کے لیے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، ای اے ڈی اے کو ہدایات جاری کیں، علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل نے صفائی کی صورتحال کے جائزہ بارے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران و ملازمین کی فیلڈ میں دستیابی اور ورکنگ کو چیک کیا، انچارج سیکٹر کو مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں، بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل کا صبح سویرے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا، مریضوں سے انکے علاج اور ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا، ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈیوٹی پر موجود متعلقہ آفیسر و سٹاف کو بہتری بارے احکامات جاری کیے۔




