ایکسائز کی درجنوں گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ

لاہور ( بیورو چیف) عوام سے ٹیکس اکٹھا کرنے والے بورڈ آف ریونیو پنجاب کی اپنی درجنوں سرکاری گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ نکل آئیں جو خود محکمے کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کی متعدد گاڑیوں نے کئی برسوں سے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ یہ گاڑیاں بدستور سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بعض سرکاری گاڑیاں2015،2016، 2018اور 2020 سے نادہندہ ہیں۔نادہندہ گاڑیاں بورڈ آف ریونیو کے مختلف اسسٹنٹ سیکرٹریز کے زیرِ استعمال ہیں۔محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں ان گاڑیوں کی آخری ٹوکن ادائیگی 30 جون 2020 کو کی گئی تھی تاحال محکمہ ایکسائز بھی ان گاڑیوں کے خلاف کوئی عملی کارروائی نہ کر سکا۔باوجود اس کے کہ یہ گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہیں، یہ بدستور سرکاری ایندھن اور دیگر سہولیات کے ساتھ استعمال کی جا رہی ہیں جس سے صوبائی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں