ایکسل لوڈ مینجمنٹ قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کئے جائیں

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع بھر میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری کی ہے۔ اوور لوڈ گاڑیاں تیزی سے سڑکیں خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں جس سے بحالی کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے اور ملک کا معاشی نقصان ہوتاہے۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے اس اثاثے کا تحفظ کیا جائیگا جس سے سڑکوں کی عمر میں اضافہ ہوگا اور بحالی کی لاگت میں کمی لائی جا سکے گی۔ ایکسل لوڈ منیجمنٹ قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔ اجلاس میں پل 111 کریشنگ یونٹس کے اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی اور اتفاق رائے سے پتھر لے جانے والی گاڑیوں کے لوڈ کا تعین کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے لوڈ ایکسل کی خلاف وزی پر کیے جانیوالے ایکشن بارے رپورٹ بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں