ایکوسٹار اور لاہور پولو کلب میں شراکت داری

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کا مشہور کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ ایکو اسٹار، لاہور پولو کلب کے ساتھ ملکرایکو اسٹار سپر لیگ 2025 کا انعقاد کرائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ چار ہفتوں تک جاری رہے گا، جس میں10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس حوالے سے لاہور پولو کلب میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایکو اسٹار کے ڈائریکٹر طہ محمد نسیم، لاہور پولو کلب کے فیصل خان، میڈیا، اسپورٹس مین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکو اسٹار کے ڈائریکٹر طہ محمد نسیم نے کہا کہ ایکو اسٹار ہمیشہ سے کھیلوں کی ترقی اور بہترین معیار کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔ پولو ایک ایسا کھیل ہے جو مہارت، جذبے اور روایت کا حسین امتزاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں