ایک انڈہ صحت مند جسم کا ضامن ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں ہر سال اکتوبر کے دوسرے جمعے کو عالمی انڈے کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک سادہ سا انڈہ کس طرح صحت مند جسم، متوازن خوراک اور خوشحال زندگی کا ضامن ہے۔یہ بات ڈاکٹر سجاد ارشد نے کچنگ، ملائیشیا میں انڈے کا عالمی دن کے موقع پر سیمینار میں خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ انڈہ قدرت کا تحفہ، صحت کا ضامن ہے۔ غذائیت کا پاور ہاؤس پروٹین سے بھرپور وٹامن A، B، D اور E کا بہترین ذریعہ ہے۔جبکہ کیلشیم اور آئرن کی موجودگی ہر عمر کے لیے موزوں غذاہے۔ایک انڈہ روزانہ کھانے سے جسم کو نو ضروری امائنو ایسڈز ملتے ہیں جو پٹھوں اور دماغی صحت کے لیے ناگزیر ہیں۔ڈاکٹر سجاد ارشد نے پاکستان کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ انڈے کے عالمی دن کے موقع پر کمیونٹی کومفت انڈے تقسیم کرنا اور انڈے پر مبنی اجتماعی کھانا پکانے کے سیشنز منعقد کرناچاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں