ایک اور بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب

اسلام آباد(بیوروچیف) بھارت کے گودی میڈیا کا پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق من گھڑت بیانیہ کا پول کھل گیا وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔بھارتی فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک سعودی فوجی معاہدہ کے تحت پاکستان 25ہزار فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا۔فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایئر ڈیفنس اور راکٹ کمانڈ قائم کرنے میں تعاون بلکہ مختلف ہتھیاروں کے ساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا۔فرسٹ پوسٹ میں یہ بھی جھوٹا دعوی کیا گیا کہ سعودی عرب چینی JF-17/J-10خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور افغان- بھارت امور میں سفارتی تعاون فراہم کرے گا۔اس جھوٹے بیانیہ کے برعکس 17ستمبر 2025کو جاری کردہ پاک سعودی مشترکہ اعلامیہ کے مطابق کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔سعودی عرب یا پاکستان کی جانب سے دفاعی معاہدہ کی کوئی آپریشنل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں جبکہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی معاہدے سے متعلق فوجی تعیناتی یا اعداد و شمار کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں