فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 65 گ ب کے ملزمان کلیم خان نے بتایا کہ ملزمان مظفر حسین عرف پہلوان’ ارسلان عرف کھینہ’ عثمان نے ان کے گھر کے قریب سروس اسٹیشن بنا رکھا ہے اور وہاں پر بیٹھ کر شراب پی کر گالم گلوچ کرتے تھے، جن کو منع کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر کے وسیم خان کو قتل اور اسکے بھائی حسنین خان کو بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔




