ایک دوبار کوشش کی مگر شادی نہ ہو سکی’ ریحان

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکار و ہدایت کار ریحان شیخ نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی شادی کرنے کا سوچا نہیں تھا لیکن انہوں نے ایک دو بار شادی کرنے کی کوشش کی ہوگی، تاہم ان کی شادی نہ ہوسکی۔ریحان شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر کامیڈی پسند ہے لیکن انہیں ان کی خواہش کے برعکس سنجیدہ کردار دیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہ صرف انتہائی سنجیدہ بلکہ منفی کردار بھی دیے جاتے ہیں اور بعض اوقات منفی کردار ادا کرتے وقت کردار ان کی طبیعت میں شامل بھی ہوجاتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں تھیٹر و اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کے وقت سے کامیڈی کرنے کا شوق رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں