43

ایک روز میں92وارداتیں

فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر92وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں’ موٹرسائیکل رکشہ سے محروم کر دیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس روائتی ناکہ بندیوں کے باعث کسی بھی گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب طلحہ ندیم سے 40ہزار روپے’ فون’ چناب کلب چوک کے قریب فضل احمد سے 45ہزار روپے’ فون’ اقبال سٹیڈیم کے قریب فیصل سے بیگ’ لاری اڈا کے قریب وحید سے پرس’ پی ایم سی کالونی میں اسد سخی سے 24ہزار روپے’ فون’ ایف آئی سی کے عظیم اقبال سے فون چھین لیے’ ریلوے روڈ پر اویس اعجاز چیمہ کی دکان کے تالے توڑ کر 25لاکھ کے گیس سلنڈر اور گیزر چور لے گئے’ منشی محلہ میں عامر کی دکان سے ایل ای ڈی چوری ہو گئی’ مدنی چوک میں عادل اکرم کے گودام سے لاکھوں کا سوتر چور لے گئے’ سلطانی چوک میں عادل کے گھر سے بھاری مالیت کے قیمتی جانور چوری ہو گئے’ تلیانوالہ روڈ پر قمر مقبول سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 219 رب کے مبین نواز کے گھر کا صفایا کر دیا’ آغا ٹائون میں افتخار سے فون چھین لیا’ ریکس سٹی کے قریب شہزاد سے 20ہزار روپے’ فون’ جھال چوک فلائی اوور پر نواز اور اسکی اہلیہ سے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ جی ٹی ایس چوک کے قریب حذیفہ سے نقدی’ فون’ 204 چک روڈ پر عبدالحسیب سے نقدی’ فون’ ٹریٹ بیکری کے قریب عرفان قیصر سے سوا نو لاکھ روپے چھین کر لے گئے’ 204 چک کے قریب عمر سلیم سے کار چھین لی گئی’ سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب ساجد پرویز سے 5ہزار روپے’ فون’ 48 ج ب کے الیاس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ قائدآباد کی نسرین بی بی سے 3لاکھ لوٹ لئے’ منصورآباد کے عبدالوحید سے 40ہزار روپے’ فون’ 189 رب کے اقبال سے 30ہزار روپے’ فون’ 118 ج ب کے عیدو مسیح سے 44ہزار روپے’ فون’ گورنمنٹ سکینڈری سکول جھمرہ کے تالے توڑ کر سامان چور لے گئے’ 160 رب کے امداد حسین کے گھر کے باہر سے تعمیراتی سامان چوری’ نلکہ کوہالہ کے امین سے نقدی’ لیپ ٹاپ چھین لیا’ غازی آباد میں طارق جمیل کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ کبوتراں والا باغ کے قریب آصف سے نقدی’ فون’ 30فٹا بازار کے ظہیر سے نقدی’ فون’ 119 ج ب کے ادریس کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری ہو گئی’ آفریدی چوک کے قریب فرمان زاہد سے موٹرسائیکل چھین لی’ 66 ج ب کے خالد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ 76 ج ب کے شفیق سے 50ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے عمران سے نقدی’ فون’ 275 ج ب کے قائم خان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 76 ج ب کے عبدالطیف سے 92ہزار روپے’ فون چھین لیا’ علامہ اقبال کالونی میں ندیم کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ علامہ اقبال کالونی میں اسامہ سے نقدی’ فون’ 262 رب کے افتخار کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری ہو گئے’ پنجاب ہائوسنگ سکیم کے حبیب اﷲ سے 50ہزار روپے’ فون’ 229 رب کے جبران سے نقدی’ فون’ کراڑ والہ کے فیاض احمد سے 10ہزار روپے’ فون’ چوہلہ سٹاپ کے قریب راشد سے سوا لاکھ روپے’ فون’ الٰہی آباد کے قریب محمد عظیم سے 20ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 201 رب پھاٹک کے قریب غلام عباس سے 20ہزار روپے’ فون’ 226 رب میں عامر مشتاق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 228 رب کے شاہد اقبال سے نقدی’ فون’ بلال چوک سمن آباد کے فہیم نعیم سے نقدی’ فون’ غلہ منڈی کے قریب جاوید اقبال سے فون چھین لئے’ نابھہ روڈ پر توقیر عباس سے 7ہزار روپے’ فون’ ریسکیو آفس جڑانوالہ کے قریب مظہر سے 23ہزار روپے’ فون’ ادریس سے 15ہزار روپے’ فون’ 627 گ ب کے خضرحیات سے 82ہزار روپے’ فون’ 39 گ ب کے مدثر سے نقدی’ فون’ 272 گ ب کے حفیظ سے نقدی’ فون’ حسنین عباس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 625 گ ب میں احمد خان کا گھر لوٹ لیا’ 412 گ ب کے ممتاز حسین کے گھر سے بکرے’ قصبہ تاندلیانوالہ میں سجاد سے 2لاکھ روپے’ فون’ 509 گ ب کے عبداﷲ سے 30ہزار روپے’ فون’ 494 گ ب کے اﷲ بخش سے 80ہزار روپے’ فون’ گل چوک سمندری کے منشاء سے اڑھائی لاکھ کے زیورات’ نقدی چھین لی’ 172 گ ب میں یونس کا گھر لوٹ لیا’ 210 گ ب کے سعید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا۔ علاوہ ازیں پینم ہسپتال سے یاسر خان’ الائیڈ ہسپتال سے ندیم مسیح’ لاری اڈا سے سردار مسیح’ سول ہسپتال سے نذیر احمد’ چنیوٹ بازار سے احمد شیر’ شاداب کالونی کے عمران’ جھنگ بازار سے قاسم’ ریگل روڈ پر راشد علی’ النور ہوٹل سے اجمل’ کلیم شہید کالونی عابد علی ملک’ محمد افتخار’ چن ون روڈ پر ابراہیم سہیل’ کوہ نور پلازہ سے محمد ساجد’ کوہ نور سٹی سے عرفان’ ملت چوک سے اویس’ اسلامیہ پارک کے عدنان علی’ منصورآباد کے راشد علی’ 5 ج ب کے عادل حسین’ چھوٹا گھونہ کے شکیل مسیح’ کلاش پارک سے ارسلان خالد’ النور ٹائون کے عامر اقبال’ نشاط آباد کے دانش منظور’ امتیاز مارٹ سے محمد سلیم’ صدیقیہ قبرستان سے جاوید’ شالیمار پارک سے شاہد’ گلبہار کالونی کے خالد بشیر’ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے امداد حسین’ 86گ ب کے اویس’ سمن آباد کے سبطین’ 119 گ ب کے یوسف’ 266 رب کے نواز’ ظفر اقبال’ 558 گ ب کے کبیر احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں