41

ایک شخص اپنی ناکامیوں کا بدلہ پاکستان سے لے رہا ہے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ میڈیا ٹیم ضلع فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری گل زیب خان لودھی نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنی ناکامیوں کا بدلہ پاکستان سے لے رہا ہے، کیا عمران خان کی ضد اور انا ملک سے بڑی ہے؟ عمران خان سمجھتا ہے وہ خود فرشتہ اور باقی سب چور ڈاکو ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر سب کی رائے کو سمجھیں تو ملک کو آگے کی طرف لے جا سکتے ہیں، عوام یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت ملک کو کون بچا رہا ہے، کراچی کے عوام نے اس کی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کیا ، پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کے عوام بھی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں