ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی اداکار اکشے کمار کے ایک عمل نے فلمساز ایکتا کپور کو حیران کردیا، انہیں کہنا پڑا ایسا 31 سال میں کسی نے نہیں کیا۔58سالہ اکشے کمار سے متعلق 50 سالہ ایکتا کپور نے اپنی فلم بھوت بنگلہ کے ٹریلر کی لانچ کے موقع پر میڈیا کو دلچسپ واقعہ سنایا۔بھارتی خاتون فلمساز نے بتایا کہ ایک فلم ناکام ہوئی تو اکشے کمار نے مجھے خود فون کیا اور فلم کے وصول کردہ اپنے معاوضے کا چیک مجھے واپس کردیا۔ میں اکشے کمار کی طرف سے فلم کی فیس واپسی پر حیران ہوگئی، میرے31سالہ کیرئیر میں کسی اداکار نے ایسا قدم نہیں اٹھایا۔




