ایک قومی مجرم کو حکومت کسی صورت نہیں چھوڑ سکتی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کاابھی سیاسی موسم نہیں-ایک قومی مجرم کو حکومت نہیں چھوڑسکتی اس لئے بہترہے پی ٹی آئی عید کے بعد رہائی تحریک کی بجائے قانو ن کے دروازے پردستک دے اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پردستک دینے کا بھی اسے کوئی فائدہ نہیں-میاں نواز شر یف مریم نواز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے جن دیگر ارکان کو جھوٹے مقدمات میں قید کیا گیا تھاوہ سب قانونی جنگ میں سرخرو ہوئے-ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوام کومشکلات سے نکالنے میں مصروف ہے ایسے حالات میں جلا گھیرا کی سیاست معیشت کوغیرمسحکم کرنے کے مترادف ہے مگر لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کوملکی ترقی اورعوام کی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں-انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں بھی پی ٹی آئی نے ملک کو غیر مستحکم اورعوام کومہنگائی سے زندہ درگورکیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں