15

ایک ماہ میں92کروڑ69لاکھ یونٹس کی اوور بلنگ

لاہور (بیوروچیف)وفاقی حکومت کی اوور بلنگ روکنے کے لئے سخت ہدایات کے باوجود بجلی بیچنے والی کمپنیوں کی طرف سے ایک ماہ کے دوران92کروڑ59لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایاکہ ایک ماہ کے دوران بھاری اووربلنگ کا انکشاف ہوا، ملوث عناصر کے خلاف 23 انکوائریاں اور 5 مقدمات درج کیے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کے زریعہ اربوں روپے اضافی رقوم بجلی کے بلوں میں وصول کی گئیں۔ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اووربلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 34 ارب 29 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی کہ اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں