لاہور (بیوروچیف) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق کئی گھنٹے طویل اجلاس منعقدہوا ۔ انسداد سموگ اقدامات کے لئے حکومت اور ماہرین سر جوڑ کر بیٹھے۔ ماہرین ماحولیات نے سموگ سے متعلق اجلاس میں بریفنگ میں بتایا کہ سکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ایک ماہ کے لئے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباو طالبات کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء کو سرکاری و نجی سکولوں کے وزٹ کرنے کی ہدایت کی ۔
58