ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی فلموں کا معیار بہتر ہو رہا ہے’ فضا علی

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل فضا علی نے کہا کہ دیکھاجائے تو ہماری فلموں کی پسندیدگی میں بھی ہردن اضافہ ہورہا ہے اورماضی کی طرح اعلی تعلیم یافتہ فنکاروں کے چاہنے والوں کی تعداد اب بڑھ رہی ہے۔ جہاں تک بات ٹیلنٹ کی ہے توبلاشبہ پاکستانی فنکار کسی سے کم نہیں ہے نئی کہانیوں پر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے اس کی بڑی مثال بھارت میں کام کرنے والے فنکاروں سے بھی دی جاسکتی ہے۔فضا علی نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کاکام لیا جاتا ہے جب کہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کا اس سے بہترکوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔فضا علی نے کہا کہ دنیاکی تمام بڑی فلم انڈسٹریز میں ایسی نت نئی کہانیوں پرفلمیں بنائی جارہی ہیں۔جن کو دیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ان فلموں میں ہماری زندگی سے وابستہ ان تمام شعبوں کو خوبصورتی سے پیش کرنے کے ساتھ ایسی دلچسپ اندازسے معلومات دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں