ایک میچ برا ہو جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ برے بائولر ہیں’ حارث رئوف

لاہور (سپورٹس نیوز)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ ایک میچ برا ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ برے بولر بن گئے لیکن ہمارے ہاں بس لوگ یہ کہنا شروع ہو جاتے ہیں کہ یہ ختم ہو گئے ہیں، ان کے ساتھ یہ کرو وہ کرو۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے لیکن ہم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں اور اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کی گرائونڈ پچز اور بانڈریز ہیں رنز تو زیادہ بننے ہی ہیں، جب ہائی اسکورنگ میچز ہوں گے تو دونوں ٹیموں کے بولرز کو ہی رنز پڑیں گے۔حارث رئوف نے کہا کہ ایک دو بولروں کو رنز نہیں پڑیں گے باقی 4 کو تو رنز پڑیں گے جس طرح کی کنڈیشنز چل رہی ہیں اور آپ پار اسکور سے 15، 20 رنز کم دیتے ہیں تو اس کا مطلب بولرز نے اچھا کیا۔حارث رئوف نے کہا کہ آج کل آپ جتنی ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں گے اتنا اچھا رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں