ایک میچ کی پرفارمنس سے بابر پر تنقید کرنا درست نہیں،فخر زمان

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ایک میچ کی پرفارمنس سے بابر اعظم پر تنقید کرنا درست نہیں۔سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ولیمسن اور ڈیرل مچل کی شراکت نے نیوزی لینڈ کے لیے پلیٹ فارم سیٹ کیا، بابر اعظم پر تنقید کرنا درست نہیں آپ دیکھیں گے وہ اگلے میچ میں پرفارم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھی کوئی اچھی شراکت بن جاتی تو نتیجہ مختلف ہوتا۔کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنی ہوگی، پچ مشکل تھی، مچل اور ولیمسن نے بیٹنگ کو اچھا سنبھالا۔محمدرضوان نے کہا کہ ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کی، گلین فلپسن نے جیسی اننگز کھیلی، بولنے کیلئے کچھ نہیں چھوڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں