107

ایک ٹورنامنٹ سے کسی کوجج نہیں کرنا چاہیے ‘ نسیم شاہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ایک ٹورنامنٹ سے کسی ٹیم کو جج نہیں کرنا چاہیے ۔میڈیا سے گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھا نہیں کھیلی، امید ہے ہم کم بیک کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ لڑکے فریش ہیں، اچھا کھیل کر کم بیک کریں گے ، ہماری بولنگ زبردست ہے ہم اچھی گیند بازی کریں گے ۔نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ایک ٹورنامنٹ سے کسی کو جج نہیں کرنا چاہیے ، کبھی لک ساتھ نہیں ہوتی، یہ کرکٹ ہے چلتا رہتا ہے ، میرا ہدف ہوتا ہے کہ اپنی بیسٹ بولنگ کرکے ٹیم کو جتواؤں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں