ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رواں چارججز آئندہ ماہ ریٹائر ہو جائینگے

لاہور(بیورو چیف)پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں خدمات انجام دینے والے ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رواں ماہ جبکہ چار ججز آئندہ ماہ اپنی ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق شوکت کمال 28مارچ کو ریٹائر ہوں گے وہ اس وقت خانیوال میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ،لیبر کورٹ ڈیرہ غازی خان میں پریذائیڈنگ افسر طور پر تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم یکم اپریل ،سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک منیر احمد جوئیہ چار اپریل ،انسداد بدعنوانی عدالت ڈیرہ غازی خان میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاشق گیارہ اپریل جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دینے والے عتیق الرحمان 14اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں