61

ایک ہاتھ سے محروم فائٹر نے مقابلہ جیت کر دنیا کو حیران کر دیا

کراچی (سپورٹس نیوز) ایک ہاتھ سے محروم ایم ایم اے فائٹر نے مقابلہ جیت کر دنیا کو حیران کردیا، پہلے راؤنڈ میں شاندار ناک آؤٹ کے ساتھ لگاتار تیسری فائٹ جیت لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر مارنی میکس نے اپنے کیرئیر کی چھٹی فائٹ ایسٹرفرسن ڈا سلوا کو ہرا کر جیت لی۔ رپورٹ کے مطابق مارنی میکس برازیل کے ایم ایم اے فائٹر کے پاس 6 جیت اور 4 ہار کا ریکارڈ ہے اس نے حال ہی میں ایسٹیفرسن ڈا سلوا کو ایک طاقتور رائٹ ہک کے ساتھ ناک آؤٹ کرکے لگاتار اپنا تیسرا مقابلہ جیتا۔ ایم ایم اے کھلاڑی مارنی میکس نے اپنے مخالف کو قابو کرنے کے لیے تیزی سے اسے ہدف بنایا چونکہ میکس کا صرف ایک بازو ہے، اس لیے وہ اپنی لات مارنے کی مہارت پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں