ایک ہفتہ میں 47گینگز کے 139کارندے گرفتار

لاہور (بیورو چیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران47 گینگز کے 139 کارندے گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 1163 اشتہاری مجرم، 472 عدالتی مفرور اور 322 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالور، بندوقوں سمیت 476 ہتھیار اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔181 موٹر سائیکلیں، 83 موبائل فونز اور 04 کروڑ 50 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 15 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 13 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں