27

ایک ہی دن عام انتخابات ہونے چاہئیں’رانا ثناء اللہ

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ انتخابات قانون اور آئین کے مطابق ہونگے ، 14مئی کو پنجاب میںالیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ملک بھر میں ایک ساتھ ایک ہی دن ہونا چاہئے، ہمیشہ پاکستان نے مسلم لیگ ن کے حکومت ترقی کی ہے ن لیگ نے ملک کودہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نکالاتھا، پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے جو ملک میں بربادی پیدا کی ہے اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، موجود ہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئند بجٹ میں تنخواہوںمیں اضافہ کیا جائے، مسلم لیگ ن میں مقامی سطح پراب کو ئی اختلافات نہیں ہیں میں ان تمام دوستوں کا مشکورہوں جنہوں غلط فہمیاں دور کیں ہیں ،میں نے اپنے اس حلقہ میں خواتین کیلئے کالجزبنوائے اور حلقے کے تمام سکولوں کو اپ گریڈ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں