45

ایگریکلچر مال 45یوم میں مکمل طور پر فنکشنل ہو جائیگا

سرگودہا(بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے زیر تعمیر ایگریکلچر مال کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایگریکلچر مال 45 یوم میں مکمل طور پر فنکشنل ہو جائے گا۔ جی پی آئی ماڈل ایگریکلچر مال کا انتظام سنبھالے گی جہاں کاشتکاروں کو زرعی مداخل، قرضوں کی سہولت، جدید زرعی مشینری، ٹریکٹر اور ڈرون اسپرے سمیت تمام زرعی خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ ماڈل ایگریکلچر فارم میں کاشتکاروں کو مشینی کاشت کے فروغ کے لیے جدید ترین مشینری رینٹ پر مہیا کی جائے گی، تاکہ پیداوار میں اضافہ اور لاگت میں کمی ممکن بنائی جا سکے۔ اس منصوبے کے قیام سے کاشتکاروں کو مڈل مین کے رحم و کرم پر رہنے یا جگہ جگہ خوار ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں