فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر سلمان ارشد پنسوتہ کو بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبر چناب کلب منتخب ہونے پر انجمن تاجران نیوذیل گھر پلازہ کچہری بازار کے عہدیداروں کی طرف سے ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا’ تقریب میں چوہدری مجاہد حسن پنسوتہ ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد’ سردار فاروق ڈوگر ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل’ چوہدری طالب حسین چٹھہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد و سابق پنجاب بار کونسل کے علاوہ میزبان تقریب انجمن تاجران نیوذیل گھر پلازہ کچہری بازار کے چیئرمین حاجی محمد یونس’ صدر شیخ محمد الیاس’ جنرل سیکرٹری خوشنود پاشا’ محمد عارف’ مبین رزاق کے علاوہ تاجروں اور وکلاء کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی’تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران نیوذیل گھر پلازہ کچہری بازار کے چیئرمین حاجی محمد یونس’ صدر شیخ محمد الیاس’ جنرل سیکرٹری خوشنود پاشا نے کہا کہ کسی بھی مقابلے میں بلامقابلہ کامیابی اعزاز ہے اور یہ ڈاکٹر سلمان ارشد پنسوتہ کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چناب کلب کے مسائل کو حل کروائیں گے اور اپنے انتخاب کو درست ثابت کریں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبر چناب کلب ڈاکٹر سلمان ارشد پنسوتہ نے انجمن تاجران نیوذیل گھر پلازہ کچہری بازار کے عہدیداروں کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ شہر کے تاجر میرے لئے اچھا سوچتے ہیں اورمیرے انتخاب پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ پنسوتہ فیملی آپ کے پیار و محبت کی قرض دار ہے اور اسے ہمیشہ یاد رکھے گی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد چوہدری مجاہد حسن پنسوتہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ لوگوں کا جہاں جہاں بھی تعلق ہے میرے لئے ووٹ مانگیں اور مجھے کامیاب کروائیں’ انشاء اللہ کامیابی کے بعد تاجروں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور ان کے مسائل اور مشکلات حل کرانے میں اپنی توانائیاں بروئے کار لائوں گا۔
20