ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (بیوروچیف) ای او بی آئی پنشنرزکیلئے خوشخبری ہے کہ جنوری سے پنشن میں ہونے والا اضافہ تمام پنشنرز کو اگست کی پنشن کے ساتھ بمہ واجبات یکم ستمبر کو ملے گا۔ اولڈ ایج بینیفٹ میں جو بنیادی پنشن میں 1500روپے اضافہ کیا گیا تھا وہ تمام واجبات کے ساتھ ستمبر کی پنشن میں تمام پنشنرز کو ملے گا۔ اس سلسلے میں ای او بی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر کو ملنے والی پنشن میں تمام بقایا جات کے ساتھ پنشن مل جائیگی۔ ای او بی آئی پنشن میں 1500روپیہ ماہانہ اضافہ ہوا تھا جو کہ یکم جنوری 2025سے دیا جائے گا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جنوری 2025سے ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے سے بڑھا کو 11ہزار 500روپے کی تھی جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری بھی دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں