ای بز پورٹل پر سرگودھا ڈویژن میں186درخواستیں موصول

سرگودہا (بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا ای بز پورٹل کاروباری برادری اور شہریوں کو این او سی کے حصول میں شفاف، تیز اور سہل نظام فراہم کر رہا ہے۔ اس نظام پر پیشرفت کے حوالے سے کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل)، ایس این ایز اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودہا ڈویژن سے اب تک 186 درخواستیں ای بز پورٹل پر مختلف محکموں کو این او سی کے لیے موصول ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں