سرگودھا (بیورو چیف) ای سسٹم جائیداد کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیلئے وبال جان بن گیا مختار نامے پر جائیداد کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیلئے اگر 50ہزار روپے فیس بنتی ہے تو سسٹم اس پر مزید 1% یعنی 25ہزار روپے کا چالان بنادیتا ہے قبل ازیں مختار نامہ پر بلڈ ریلیشن میں فیس نہ ہونے کے برابر اور دیگر کسی کو مختار نامہ دینے کی صورت میں 2% فیس دینی پڑتی تھی اب سسٹم میں تبدیلیوں کے باعث سسٹم از خود 1% ضلع کونسل یا کارپوریشن کی مد میں چالان بنا کر دیدیتا ہے جس سے سائلین سخت اذیت کا شکار ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سسٹم میں پائی جانیوالی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے تاکہ لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔
39